ہم ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہم ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے ریمن میگسیسے ایوارڈ کے لیے نامزدگی پر ڈاکٹر امجد ثاقب کو مبارکباد پیش کی۔

وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ہمیں ڈاکٹر امجد ثاقب پر فخر ہے، ہم ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں۔

The post ہم ریاست مدینہ کی طرز پر فلاحی ریاست بنانے کی کوشش کررہے ہیں، وزیراعظم appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email