کیا مچھلیاں بھی چہچہاہتی ہیں؟ حیران کن انکشاف

مچھلیاں بھی صبح سویرے چڑیوں کی طرح چہچہاہتی ہیں، ماہرین کی حالیہ دریافت نے دنیا کو حیران کردیا۔

چڑیاں تو روز صبح سورج کے نکلتے ہی چہچہانہ شروع کردیتی ہیں اور سورج غروب ہوتے وقت بھی چڑیاں چہچہاہت ہیں لیکن کیا آپ نے کبھی سنا ہے کہ مچھلیاں بھی چہچہاہتی ہیں۔

آسٹریلوی ماہرین نے انکشاف کیا ہے کہ مچھلیاں بھی روز صبح سویرے مشترکہ طور پر آوازیں نکلاتی ہیں جنہیں چہچہانے سے تشبیہ دی گئی ہے۔

اب تک خشکی اور پانی میں پائے جانے والے جانوروں کی 800 سے زیادہ ایسی انواع دریافت ہوچکی ہیں جو خاص طرح کی آوازیں نکال کر آپس میں باتیں کرتی ہیں اور ایک دوسرے کو دھمکیاں دیتی ہیں ،مدد کے لئے پکارتی ہیں اور اپنے مُردوں کا ماتم تک کرتی ہیں لیکن یہ پہلا موقعہ ہے جب مچھلیوں کا زیرِ آب ’’چہچانا‘‘ دریافت کیا گیا ہے۔

کرٹن یونیورسٹی پرتھ کے ماہرین نے حیاتیات نے 18 ماہ کی مسلسل تحقیق کے بعد یہ انکشاف کیا ہے کہ صبح طلوع آفتاب اور شام میں سورج غروب ہوتے وقت مچھلیاں ایک ساتھ مل کر خاص آوازیں پیدا کرتی ہیں جیسے سورج کی آمد و رخصت کا اعلان کررہی ہوں۔

جب یہ مچھلیاں آوازیں نکالتی ہیں تو ایسا لگتا ہے جیسے مکھیاں بھنبھنارہی ہوں، کلاؤن فش کی آواز جھینگر کی جھائیں جھائیں سے مماثلت رکھتی ہے جبکہ اوئسٹر ٹوڈفش کہلانے والی مچھلیوں کی آواز مینڈک کی ٹرٹراہٹ سے مشابہت رکھتی ہے، اسی طرح دیگر مچھلیوں کی آوازیں اور مختلف ہوتی ہیں۔

The post کیا مچھلیاں بھی چہچہاہتی ہیں؟ حیران کن انکشاف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email