پاکستان میں مزید 3796 افراد میں کورونا کی تشخیص

 پاکستان میں آج مزید 3796 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 1160616 تک پہنچ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر میں آج مزید 3796 افراد میں مہلک وائرس کی تشخیص ہوئی جن میں سندھ سے 932 ، بلوچستان میں 17 ، خیبرپختونخوا میں 549 ، اسلام آباد میں 312، آزاد کشمیر میں 133  جبکہ پنجاب میں 1839 کورونا وائرس کے کیسز کی تصدیق ہوئی ہے۔

اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی تعداد اس وقت سندھ میں 432378، بلوچستان میں 31289 ، خیبرپختونخوا میں 162402،اسلام آباد میں 99263 ، گلگت بلتستان میں 9920، پنجاب میں 393136 اور آزاد کشمیر میں 32228 مریض موجود ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل ترجمان محکمہ صحت سندھ کے جاری اعداد و شمار کے مطابق سندھ بھر میں 932 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جس کے بعد سندھ بھر میں کورونا متاثرین کی تعداد 432378 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں مزید 3796 افراد میں کورونا کی تشخیص appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email