پاکستان میں کورونا سے آج مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے

پاکستان میں کورونا وائرس سے آج مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے جس کے بعد اموات کی تعداد 25841 ہوگئی جبکہ متاثرہ مریضوں کی تعداد 1160616 ہے۔

تفصیلات کے مطابق سندھ میں کورونا وائرس سے 35 ، پنجاب میں کورونا وائرس سے 53 ، اسلام آباد میں کورونا سے 3،  بلوچستان اور آزاد کشمیر میں کورونا وائرس سے 1،1 جبکہ خیبرپختونخوا کورونا سے 25 افراد جاں بحق ہوئے جس کے بعد ملک بھر میں کورونا وائرس سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 25841 ہے۔

پاکستان میں کورونا وائرس سے جاں بحق مریضوں کے اعداد و شمار کے مطابق اس وقت سندھ میں 6910، بلوچستان میں 339، خیبرپختونخوا میں 4988 ، آزاد کشمیر میں 698،اسلام آباد میں 866، گلگت بلتستان میں 173، پنجاب میں 11867 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔

یاد رہے اس سے قبل محکمہ صحت پنجاب نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پنجاب میں کورونا وائرس سے آج 53 مریض دم توڑ گئے جس کے بعد صوبے بھر میں اموات کی مجموعی تعداد 11867 ہوگئی ہے۔

The post پاکستان میں کورونا سے آج مزید 118 افراد جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email