سعودی عرب: ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی

سعودی عرب میں قائم ابہا ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ کیا گیا جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ابھا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے کو یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے بارود سے لدے ڈورن کے ذریعے منگل کے روز نشانہ بنانے کی ناکام کوشش کے دوران 8 افراد زخمی ہو گئے۔

عرب اتحاد کے ایئر ڈیفنس نے ڈرون کو فضا ہی تباہ کر دیا جس کے بعد تباہ شدہ ڈرون کے چند ٹکڑے اور حصے ہوائی اڈے کے علاقے میں گرے۔

عرب اتحاد نے بتایا کہ سعودی عرب کی مسلح فوج نے ہوائی اڈے کو نشانہ بنانے والے ڈرون کو تباہ کرنے کے بعد حوثیوں کا ارسال کردہ ایک اور بغیر پائیلٹ طیارہ تباہ کیا۔

اتحاد کے بیان میں بتایا گیا ہے کہ ابتدائی اطلاعات کے مطابق تباہ شدہ ڈرون طیارے کے ٹکڑے ائیرپورٹ پر کھڑے مسافر بردار جہاز پر گرے جس سے 8 مسافر زخمی ہوئے ایرانی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا باقاعدگی سے مملکت کے مختلف شہروں پر ڈرون حملے کر رہی ہے۔

دوسری جانب سعودی حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب کے ایئرپورٹ پر حملہ کیا گیا جس میں 8 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

سعودی حکام کا کہنا ہے کہ یمنی حوثی باغیوں کی جانب سے ابھا ائیرپورٹ کو نشانہ بنایا گیا، ڈرون حملے میں ائیرپورٹ پر کھڑے مسافر بردار جہاز کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

The post سعودی عرب: ائیرپورٹ پر ڈرون حملہ، 8 افراد زخمی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email