کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتال کا اعلان

حکومت سندھ کے ظالمانہ اور متعصبانہ لاک ڈاؤن پر کراچی تاجر ایکشن کمیٹی نے جمعرات کو بھوک ہڑتال کا اعلان کردیا ۔

تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے  کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کراچی میں 44فیصد سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے، اس کے باوجود مارکیٹوں پر پابندی کا فیصلہ سندھ حکومت کی دوغلی پالیسی ہے۔

شرجیل گوپلانی نے کہا کہ حکومتی اعداد و شمار کے مطابق کراچی کے ضلع جنوبی میں 84 فیصد سے زائد ویکسینیشن ہوچکی ہے۔

ڈپٹی کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی شرجیل گوپلانی نے مزید کہا کہ سندھ حکومت کے  متعصبانہ حکم نامہ کے خلاف کراچی تاجر ایکشن کمیٹی بروز جمعرات 2ستمبر کو ایم اے جناح روڈ پر بھوک ہڑتال کرے گی۔

اس موقع پر کنونیر آل کراچی تاجر ایکشن کمیٹی رضوان عرفان نے کہا کہ حکومت سندھ اندرون سندھ کی طرح کراچی کے تاجروں کے لیے بھی ہفتے میں ایک دن کی چھٹی کا اعلان کرے۔

رضوان عرفان نے  مزید کہا  کہ حکومت سندھ رات دس بجے تک کاروبار کی اجازت دے اور حکومت سندھ فوری طور پر ہوٹلوں میں ان ڈور ڈائننگ کی  بھی اجازت دے۔

The post کراچی تاجر ایکشن کمیٹی کا بھوک ہڑتال کا اعلان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email