صوبائی حکومتیں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیر خزانہ

وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ صوبائی حکومتیں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین سے معاون خصوصی فوڈ سکیورٹی جمشید چیمہ کی ملاقات ہوئی جس میں معاون خصوصی نے اشیائے ضروریہ کے ذخائر اور سخت انتظامی اقدامات پر روشنی ڈالی۔

اس موقع پر وزیر خزانہ نے معاون خصوصی کو فریقین سے مشاورت کرکے 15 ضروری اشیاء کی سپلائی چین کا منصوبہ عمل تیار کرنے کی ہدایت دی جبکہ وزیر خزانہ نے دستیابی سمیت قیمتوں پر کنٹرول کیلئے خصوصی اقدامات کی بھی ہدایت دی۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے اشیائے ضروریہ کی سہل ترسیل اور قیمتوں پر کنٹرول پر زور دیا اور کہا کہ صوبائی حکومتیں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں۔

واضح رہے اس سے قبل وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت فرٹیلائزر مینوفیکچررز ایڈوائزری کونسل کا اجلاس ہوا تھا جس میں وزیر خزانہ نے فرٹیلائزر انڈسٹری کے قومی ترقی کے عمل میں کردار کو سراہا تھا۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا تھا کہ کھاد کی صنعت زراعت کے شعبے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے، کھاد کی صنعت زراعت کے شعبے میں نصف روزگار کے مواقع فراہم کررہا ہے۔

وزیر خزانہ شوکت ترین نے یہ بھی کہا تھا کہ حکومت کھاد کی صنعت کی مشکلات کے خاتمے اور سہولیات کی فراہمی کیلئے کوشاں ہے۔

 وزیر خزانہ شوکت ترین نے مزید کہا تھا کہ کھاد کے شعبے میں مزید سرمایہ کاری لانے کی ضرورت ہے، حکومت کھاد کے شعبے کو رعائتی نرخوں پر آر ایل این جی فراہم کررہی ہے۔

The post صوبائی حکومتیں روز مرہ اشیاء کی قیمتوں کے استحکام کیلئے اپنا کردار ادا کریں، وزیر خزانہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email