اداکارہ عائزہ اعوان کس معروف اداکار سے شادی کر رہی ہیں؟

پاکستان شوبز  انڈسٹری کی اداکارہ اور ٹک ٹاکر عائزہ اعوان نے اپنے مداحوں کو جلد شادی کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ٹک ٹاکر عائزہ اعوان نے حالیہ انٹرویو میں بتایا کہ وہ بہت جلد شادی کے بندھن میں بندھنے جارہی ہیں۔

اداکارہ  نے شادی کے بعد انڈسٹری میں کام کرنے کے حوالے سے بتایا کہ وہ شادی کے بعد بھی اداکاری کو جاری رکھیں گی ۔

عائزہ اعوان نے مزید کہا کہ اداکاری ان کا جنون ہے وہ خود کو کبھی بھی شوبز سے الگ نہیں کرسکتیں۔

تاہم اداکارہ نے یہ نہیں بتایا کہ وہ کس سے شادی کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ اداکار ہبہت جلد اداکار جنید خان کے ساتھ نئے پراجیکٹ میں اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آئیں گی ۔

The post اداکارہ عائزہ اعوان کس معروف اداکار سے شادی کر رہی ہیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email