بوسٹر ویکسین سے متعلق گائیڈ لائن جاری

پاکستان میں بوسٹر ویکسین سے متعلق گائیڈ لائن جاری کردی گئیں۔

ذرائع کے مطابق بوسٹرکے لیےصرف سائنوفارم،سائنوویک،فائزرویکسین لگائی جائےگی جبکہ بوسٹرویکسینیشن کاعمل رواں ہفتےمیں شروع کردیا جائےگا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بيرون ملک سے آنے والے 12 سے 17 سال عمر کے لوگ صرف فائزر ویکسین لگوا سکیں گے جبکہ 18سال سےزائدعمرکےافرادسائنوفارم،سائنوویک اورفائزرلگواسکیں گے ۔

ذرائع کا یہ بھی کہنا ہے کہ جن افرادکوویکسین لگوائے28دن یازائدکاعرصہ ہوچکاصرف وہی بوسٹرکےلیےاہل ہونگے۔

ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ بوسٹر ویکسین سندھ میں5مقامات پرلگائی جائےگی جبکہ کراچی میں بوسٹرصرف3ویکسینیشن سینٹرزپرلگائی جائےگی۔

The post بوسٹر ویکسین سے متعلق گائیڈ لائن جاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email