تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے کہا ہے کہ تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان کی زیرصدارت اعلیٰ سطحی اجلاس ہوا جس میں مختلف محکموں کے نئے ترقیاتی منصوبہ جات کی متعلقہ فورمز سے منظوری کے حوالے سے وزیراعلیٰ بلوچستان  کو آگاہ کیا گیا جبکہ میں ترقیاتی منصوبوں کی متعلقہ فورمز سے منظوری، اتھرائزیشن اور فنڈز کے اجرا ء کا جائزہ لیاگیا ۔

اجلاس میں  ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات کی اجلاس کو رواں مالی سال میں نئے اور جاری ترقیاتی منصوبوں کی پیش رفت اور دیگر تفصیلات پر بریفنگ دی ۔

بریفنگ دیتے ہوئے کہا گیا کہ رواں مالی سال میں 2286نئے ترقیاتی منصوبے شامل ہیں، جاری ترقیاتی منصوبے 1525ہیں۔

 ایڈیشنل چیف سیکرٹری منصوبہ بندی و ترقیات نے اجلاس کو رواں مالی سال کی 184فلیگ شپ اسکیمات پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ رواں مالی سال کے نئے منصوبہ جات میں 155پی ڈی ڈبلیو پی  جبکہ 2131ڈی ایس سی ترقیاتی اسکیمات شامل ہیں۔

اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے ہدایت دی کہ نئے ترقیاتی منصوبوں کی منظوری کے فورمز کے اجلاس باقاعدگی کے ساتھ منعقد کئے جائیں، تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں۔

وزیراعلیٰ بلوچستان نے کہا کہ سرکاری عمارتوں کے ڈائزین پر خصوصی توجہ دی جائے ۔ ہر بوائز اور گرلز ڈگری کالج میں فٹسال گروانڈ کے منصوبے بنائے جائیں۔

جام کمال خان نے یہ بھی کہا کہ ترقیاتی منصوبوں کی تکمیل کو بروقت اور ہر صورت معیاری بنایا جائے  جبکہ جاری ترقیاتی منصوبوں پر کام کی رفتار کو تیز کیا جائے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان جام کمال خان نے مزید کہا کہ صوبے بھر میں سڑکوں کا جال بچھا کر سماجی و معاشی ترقی کے اہداف حاصل کریں گے ۔

The post تمام منصوبے اہم ہیں،مقررہ مدت میں مکمل کئے جائیں،وزیراعلیٰ بلوچستان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email