اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں؟

بالی ووڈ اداکارہ شلپا شیٹھی کیا اپنے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں؟

غیر ملکی خبر رساں اداراے کے مطابق مطابق اداکارہ شلپا شیٹھی کے شوہر راج کندرا جب سے پورنو گرافی کیس میں گرفتار ہوئے ہیں تب سے شلپا شیٹھی کی مشکلات کم ہونے کے بجائے مزید بڑھتی جارہی ہیں

تاہم شلپا ان تمام مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنے کے لئے شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچ رہی ہیں۔

واضح رہے کہ راج کندرا کو 19 جولائی کی رات غیر اخلاقی فلمیں بنانے کے اسکینڈل میں ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے نہ صرف فحش فلمیں بنائیں بلکہ انہیں مختلف موبائل ایپس پر نشر بھی کیا۔

 راج کندرا کی گرفتاری کے بعد بہت سی ماڈلز اور اداکاراؤں نے سامنے آکر راج کندرا کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بیان کیا ہے۔

ان ہی میں ایک اداکارہ و ماڈل ساگریکا شونا ثمن بھی شامل ہیں۔

بھارتی اداکارہ نے الزام لگایا ہے کہ راج نے ان سے عریاں آڈیشن دینے کا مطالبہ کیا تھا ساتھ ہی اب ساگریکا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہیں واٹس ایپ اور میسنجر پر انتہائی نازیبا اور دھمکی آمیز فون کالز موصول ہورہی ہیں۔

اس حوالے سے ماڈل ساگریکا نے بتایا کہ وہ مختلف آن لائن  پلیٹ فارمز پر دھمکی آمیز فون کالز موصول ہونے کی وجہ سے پریشان ہوگئی۔

ماڈل نے بتایا کہ لوگ انہیں مختلف نمبرز سے فون کررہے ہیں اور پوچھ رہے ہیں کہ راج کندرا نے کیا غلط کیا ہے۔

فون پر دھمکیاں دینے والے لوگ یہاں تک کہہ رہے ہیں کہ تم لوگ فحش فلمیں دیکھتے ہو اسلیے ہم ایسی فلمیں بناتے ہیں۔

ماڈل ساگریکا نے  مزید بتایا کہ ان کی جان کو خطرہ ہے اس کے علاوہ انہوں نے فون پر دھمکیاں دینے والے لوگوں کے خلاف پولیس میں شکایت درج کروانے کا عندیہ بھی دیا۔

واضح رہے کہ ماڈل ساگریکا شونا ثمن ابتدا ہی سے راج کندرا کیس میں کافی فعال رہی ہیں اور انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے ان سے ایک ویب شو میں کام کرنے کے لیے رابطہ کیا تھا۔

راج کندرا کے سابق پی اے (پرسنل اسسٹنٹ) اومیش کمات نے کہا تھا کہ مجھے ویب شو کے لیے آن لائن آڈیشن دینا پڑے گا۔

تاہم میں آڈیشن دینے کے لیے راضی ہوگئی تھی کیونکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تمام آڈیشنز آن لائن ہی ہورہے تھے۔ بہرحال جب آڈیشن شروع ہوا تو اس نے مجھ سے لباس اتارنے کے لیے کہا جس پر میں نے آڈیشن کو مزید آگے بڑھانے سے منع کردیا۔

واضح رہے کہ ممبئی پولیس کے کرائم برانچ میں راج کندرا کے خلاف فحش فلمیں بنانے اور پھر انہیں موبائل ایپس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس رواں سال فروری میں درج کیا گیا تھا۔

 ممبئی پولیس کے کمشنر نے ایک بیان میں تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ کرائم برانچ میں فروری میں فحش فلمیں بنانے اور انہیں اپیس پر اپ لوڈ کرنے کا کیس درج ہوا تھا۔

پولیس نے راج کندرا کے لیے بتایا کہ ہم نے راج کندرا کو اس کیس میں 19 جولائی کو گرفتار کرلیا ہے اور ہمارے پاس کافی ثبوت موجود ہیں۔

The post اداکارہ شلپا شیٹھی شوہر راج کندرا سے علیحدگی کا سوچنے لگیں؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email