پیپلزپارٹی عوام کے حقوق دلانے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی، مرتضیٰ وہاب

ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے حقوق دلانے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی۔

تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کے مختلف علاقوں کا دورہ کیا جہاں انہوں  نے سینٹرل جیل، لیاقت آباد، حسن اسکوائر میں مختلف مقامات کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر کو خوبصورت بنانے کے لئے مختلف چورنگیوں پر مونومنٹ بنانے کا فیصلہ کیا۔

 بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے  شہریوں کے مسائل فوری حل کرنے کی ہدایت دی جبکہ بیرسٹر مرتضی وہاب نے کچرا کنڈیوں کو گرین بیلٹ میں تبدیل کرنے کی بھی ہدایت دی۔

سندھ حکومت کے ترجمان و مشیر قانون بیرسٹر مرتضیٰ وہاب  نے ہدایت کی کہ شہر کے چوراہوں، سڑکوں اور محلوں کی صفائی کا خاص خیال رکھا جائے۔ پیپلزپارٹی کی حکومت عوام کے حقوق دلانے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی۔

واضح رہے گزشتہ روز  ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا تھا ۔

ترجمان حکومت سندھ نے کہا  تھا کہ ریونیو جمع کرنے والے تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا  تھا کہ مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں، کے ایم سی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے محکمہ جاتی سربراہان اسے مالی طور پر مستحکم کریں۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر کو ایس او پیز کے تحت شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، کے ایم سی کے 14 کرکٹ گراؤنڈ آباد کئے جائیں تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کا مقصد اس شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی خدمت ہونی چاہیے، حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی۔

ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم، سفاری پارک اور دیگر کے ایم سی کے پارکوں کو تفریح و طبع کی جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے اور کے ایم سی کی تمام زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کرائیں گے۔

The post پیپلزپارٹی عوام کے حقوق دلانے اور انکے مسائل انکی دہلیز پر حل کریگی، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email