علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب

پاکستان شوبز انڈسٹری کی اُبھرتی ہوئی اداکارہ علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو کرارا جوب دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق معروف اداکارہ اور گلوکارہ علیزے شاہ نے انسٹا گرام سٹوری پر ایک ویڈیو اپ لوڈ کی ہے جس میں انہوں نےکہا ہے کہ جو لوگ میرے گانا نہیں سننا چاہتے وہ نہ سنیں ۔

اپ لوڈ کی گئی ویڈیو میں علیزے شاہ نے تنقید کرنے والوں کو جواب دیتے ہوئے کہا کہ جس کسی کو میرے گانے پسند نہیں بے شک وہ میرے گانے نہ سنے، کیونکہ میں صرف اپنے لیے اور اپنے چاہنے والوں کیلئے گانا گاتی ہوں۔

اپنے ویڈیو بیان میں انہوں نے مزید کہا کہ اگر آپ میں سے کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو آپ ویڈیو دیکھنا چھوڑ دیں۔

حال ہی میں انہوں نے لیجنڈری گلوکار راحت فتح علی خان کا مقبول ترین گیت ’اورے پیا‘ اپنی سُریلی آواز میں گایا۔

سوشل میڈیا پر ایک ویڈیو تیزی سے وائرل ہو ئی تھی جس میں دیکھا جاسکتا تھا کہ اداکارہ علیزے شاہ عالمی شہرت یافتہ گلوکار راحت فتح علی خٓان کا گانا گا رہی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Maliha Rehman (@maliharehman1)

گانا سنانے سے پہلے علیزے نے کہا تھا کہ یہ ان تمام مداحوں کی فرمائش پر گا رہی ہیں جو اُن سے آئے روز اردو گانا گانے کا کہتے ہیں۔

اداکارہ نے یہ بھی کہا تھا کہ انہیں معلوم ہے کہ اُن کے بالوں میں بم پھٹا ہوا ہے جس کے لیے وہ دیکھنے والوں سے معذرت خواہ ہیں۔

صارفین کا ماننا  ہے کہ علیزے میں اداکاری کے ساتھ ساتھ گلوکاری کا بھی خوب ٹیلنٹ موجود ہے۔

اس سے قبل علیزے شاہ کی جانب سے پوسٹ کی جانے والی گانے کو  ویڈیو سوشل میڈیا  صارفین کی جانب سے پسند نہیں کیا گیا تھا۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alizooo (@alizehshahofficial)

صارفین کی جانب سے اداکارہ کے گانے کا مذاق بنایا گیا۔

واضح رہے اداکارہ علیزے شاہ نے بتایا تھا کہ اُن میں گلوکاری کا شوق اُن کے بھائی کے سبب پیدا ہوا ہے۔

انٹرویو کے دوران دیکھا جا سکتا ہے کہ اداکارہ بتا رہی ہے کہ اُنہیں گلوکاری کا شوق اپنے بھائی کو دیکھ کر ہوا۔

انہوں نےبتایا تھا کہ اُن کے بھائی جب ہیڈ فون لگا کر اُونچی آواز میں گانے سنتے تھے تو ساتھ میں وہ بھی گانا گایا کرتی تھیں۔

 ایسے ہی اُن کا شوق بڑھتا گیا اور اُنہوں نے گلوکاری میں قسمت آزمانے کا سوچا۔

دوسری جانب اداکارہ علیزے شاہ نے اپنے بھائی کے بارے میں بتایا تھا کہ ان کا بھائی بہت شرمیلا ہے اس لیے وہ کبھی گلوکاری میں نہیں آئےگا۔

اداکارنےمزید بتایا تھا کہ ان کے بھائی کو شوبز میں آنے کا شوق بھی نہیں ہےْ

The post علیزے شاہ کا تنقید کرنے والوں کو کرارا جواب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email