پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا ہے کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری کردہ بیان کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمن وزیر خارجہ کی جی ایچ کیو میں ملاقات ہوئی ہے۔

آئی ایس پی آر  کے مطابق ملاقات  میں علاقائی سلامتی و افغانستان کی صورتحال پر بات چیت کی گئی جبکہ پاکستان جرمنی میں مختلف شعبوں میں تعاون سے متعلق امور پر بھی بات چیت  کی گئی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جرمن وزیر خارجہ نے خطے کے امن و استحکام کے لیے پاکستان کی مسلسل کوششوں کو تسلیم کیا جبکہ جرمن وزیر خارجہ نے کابل سے انخلا میں معاونت پر آرمی چیف کا  بھی شکریہ ادا کیا۔

اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے کہا کہ پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، جرمنی کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کا فروغ چاہتے ہیں۔

The post پاکستان جرمنی کے ساتھ اپنے تعلقات کو نہایت اہمیت دیتا ہے، آرمی چیف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email