کراچی میں امن کا قیام شہریوں کی قربانیوں کا مرون منت ہے، ڈی جی رینجرز

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا ہے کہ کراچی میں امن کا قیام قانون نافذ کرنے والے اداروں اور شہریوں کی قربانیوں کا مرون منت ہے۔

تفصیلات کے مطابق ڈی جی رینجرز نے کورنگی ٹریڈ اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا جہاں صدر کاٹی سلیم الزمان نے ڈی جی رینجرز کا استقبال کیا۔

ڈی جی رینجرز میجر جنرل افتخار حسن چوہدری کا کہنا تھا کہ شہر میں ٹارگٹ کلنگ اور بھتہ خوری میں کمی کے باعث معاشی استحکام پیدا ہوا ہے۔

 میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کہا کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کی کاوشوں سے صنعت کاروں کا اعتماد بحال ہوا ہے۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) رینجرز سندھ میجر جنرل افتخار حسن چوہدری نے کراچی میں قیامِ امن کے لیے قانون نافذ کرنے والے اداروں کی کاوشوں کو سراہا۔

The post کراچی میں امن کا قیام شہریوں کی قربانیوں کا مرون منت ہے، ڈی جی رینجرز appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email