’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی

وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت آخر کیا؟

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے اسلام آباد کی پناہ گاہ میں امریکی فوجیوں کی موجودگی کی جعلی تصویر پر شدید ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

تحریک انصاف کے رہنما و سینیٹر فیصل جاوید نے تصویر کو جعلی قرار دیتے ہوئے قرآن پاک کی آیت کا ترجمہ پوسٹ کیا اور اپیل کرتے ہوئے کہا کہ احساس پناہ گاہ کو متنازع نہ بنائیں۔

ارشاد باری تعالیٰ:

اے لوگو جو ایمان لائے ہو، اگر کوئی فاسق تمہارے پاس کوئی خبر لے کر آئے تو تحقیق کر لیا کرو، کہیں ایسا نہ ہو کہ تم لوگوں کو نادانستہ نقصان پہنچا بیٹھو اور پھر اپنے کیے پر پشیمان ہو

فیصل جاوید کا کہنا تھا کہ پناہ گاہوں میں آنے والے دیہاڑی دار مزدوروں کی دل آزاری نہ کریں۔

واضح رہے کہ افغانستان سے غیرملکی افواج کے انخلا کے دوران کئی امریکی فوجی پاکستان پہنچے ہیں جہاں سے انہیں اپنے ملک روانہ کیا گیا۔

 یاد رہے اس کی تصدیق وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے بھی کی ہے۔

گزشتہ روز ایک تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوئی تھی جس کے حوالے سے دعویٰ کیا گیا تھا کہ امریکی فوجی اسلام آباد کی پناہ گاہ میں موجود ہیں اور کھانا کھا رہے ہیں۔

تاہم حقیقت یہ نہیں کیوں کہ یہ تصویر جعلی ہے اور اس کو فوٹو شاپ کیا گیا ہے، یہ تصویر 28 نومبر 2013 کو افغانستان کے بگرام ائیربیس میں ایک تقریب کی ہے۔

The post ’پناہ گاہ‘ میں امریکی فوجیوں کی تصویر کی حقیقت سامنے آگئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email