بشریٰ انصاری کو اپنے پرانا ہیئر اسٹائل یاد آنے لگا

پاکستان شوبز انڈسٹری کی سینئر اداکارہ بشریٰ انصاری  کو اپنے بال یاد آنے لگے.

اداکارہ بشریٰ انصاری  نےسوشل میڈیا سائٹ ٹوئٹر پر جاری اپنی ایک یادگار تصویر شیئر کی جس میں ان کے بال رنگین تھے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Bushra Bashir (@ansari.bushra)

اداکارہ نے 90 کی دہائی میں اپنے بال رنگین کروائے تھے۔

اداکارہ نے لکھا کہ مجھے اپنے آپ میں تبدیلی لانا ہمیشہ اچھا لگتا ہے، 90 کی دہائی میں میرا ہیئر اسٹائل صائمہ رشید نے بنایا تھا جو مجھے بہت پسند ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ اس وقت میرے بالوں میں بہت سے رنگ تھے۔

یاد رہے کہ اداکارہ بشریٰ انصاری 1978سے شوبز انڈسٹری کا حصہ ہیں اور طویل عرصے سے انڈسٹری پر راج کررہی ہیں۔

واضح رہے کہ 64 سالہ اداکارہ بشریٰ انصاری نے 1978 میں پروڈیوسر اقبال انصاری سے شادی کی تھی جو نامعلوم وجوہات کی بنا پر ختم ہوئی، ان کی دو بیٹیاں ناریمن انصاری اور میرا انصاری ہیں۔

The post بشریٰ انصاری کو اپنے پرانا ہیئر اسٹائل یاد آنے لگا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email