پاکستان قازقستان مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب

نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاکستان قازقستان مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب   کا انعقاد کیا گیا ہے۔

 پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق نیشنل کاؤنٹر ٹیررازم سینٹر پبی میں پاکستان قازقستان مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب   کا انعقاد کیا گیا ، دوسترم تھری مشقوں میں دونوں ملکوں کی اسپیشل فورسز کے دستوں نے حصہ لیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق مشترکہ فوجی مشقوں کا مقصد دونوں ملکوں کے درمیان فوجی تعاون کا فروغ تھا۔ مشقوں میں مغویوں کی رہائی، کمپائونڈ کلیئرنس، دوبدو لڑائی کا مظاہرہ شامل تھا۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ  ڈی جی ملٹری ٹریننگ میجر جنرل احسن گلریز مشقوں کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی تھے جبکہ قازقستان کے فوجی حکام بھی اختتامی تقریب میں شریک ہوئے۔

The post پاکستان قازقستان مشترکہ فوجی مشقوں کی اختتامی تقریب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email