وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ ہوابازی کی ملاقات

وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان کی ملاقات ہوئی ہے۔

ملاقات میں وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے ہوائی اڈوں کی آؤٹ سورسنگ، اور سول ایوی ایشن اتھارٹی کے آپریشن اور ریگولیٹری کردار کو علیحدہ کرنے کے حوالے سے وزیرِ اعظم کو  بریفنگ دی۔

اس موقع پر غلام سرور خان نے کہا کہ ٹیکسلا میں لیبر کمپلیکس کے 500 فلیٹس کا کام مکمل ہو چکا ہے۔

وزیرِ ہوابازی غلام سرور خان نے مزید کہا کہ70 فلیٹ آرڈینینس فیکٹری واہ کے شہداء کیلئے مختص کئے گئے ہیں، ان فلیٹس کی بیلیٹنگ جلد عمل میں لائی جائے گی۔

The post وزیرِ اعظم عمران خان سے وزیرِ ہوابازی کی ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email