سالن سے اضافی تیل نکالنے کا نیا اور آسان طریقہ، ویڈیو وائرل

عام طور پر سوشل میڈیا پر ایسی ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں جس میں کچھ مزاحیہ ہو یا پھر کچھ خطرناک  یا ڈراؤنہ ہو۔

لیکن آج ہم آپ کو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایسی ویڈیو کے حوالے سے بتائیں گے جو کہ ایک گھریلو کام کا حسہ ہے۔

اگر آپ کے گھر میں بھی کھانوں میں زیادہ تیل ہوتا ہے  یا آپ کو کھانے میں زیادہ تیل پسند نہیں ہے تو آپ ایک مرتبہ اس ویڈیو کو ضرور دیکھیں ۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک برتن میں گرم سالن موجود ہے اور اس میں اوپ سے بہت زیادہ تیل تیر رہا ہے جسے ایک ساتھ ہٹا دیا گیا۔

سالن میں موجود اضافی تیل کو برف کے ایک ٹکڑے کی مدد سے ہٹایا گیا ہے، برف کو گریوی میں ڈبو دیا گیا اور سیکنڈز میں اضافی تیل اس کے نیچے چپک گیا پھر تیل کی پرت کو ہٹا کر گریوی سے الگ کردیا گیا۔

اس ویڈیو میں سالن سے اضافی تیل نکالنے کا انوکھا طریقہ صارفین کی جانب سے بہت پسند کیا جارہا ہےاور اس ویڈیو کو اب تک متعدد بار شیئر بھی کروایا جاچکا ہے۔

The post سالن سے اضافی تیل نکالنے کا نیا اور آسان طریقہ، ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email