سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی ویکسین لگانے کا فیصلہ

سندھ میں نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے طلباء کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ صحت سندھ نے ضلعی تعلیمی افسران کو ہدایات جاری کردی ہے، سندھ کے سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں زیر تعلیم طلباء کی ویکسین لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

ذرائع کے مطابق نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے ہر طالب علم کی کورونا ویکسینیشن کو لازمی قرار دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ نویں جماعت سے بارہویں جماعت کے تعلیمی اداروں میں ویکسینیشن سینٹر قائم کرنے کا بھی فیصلہ کیا گیا ہے۔

واضح رہے کہ ضلعی تعلیمی افسران اور نجی تعلیمی اداروں کو ضلعی ہیلتھ انتظامیہ سے تعاون کرنے کے احکامات جاری کر دیئے گئے ہیں۔

The post سندھ میں نویں سے بارہویں جماعت کے طلباء کی ویکسین لگانے کا فیصلہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email