بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چیئرمین نیب

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین نیب جاوید اقبال کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ڈپٹی چیئرمین نیب، پراسیکیوٹر جنرل اور ڈی جی نیب آپریشنز نے شرکت کی۔

اعلامیہ کے مطابق نیب ایگزیکٹیو بورڈ نے 17 انکوائریوں کی منظوری ، اومنی گروپ کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری ، او جی ڈی سی ایل افسران کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری اور سابق ایم ڈی پی آئی اے اعجاز ہارون کے خلاف نیب انکوائری کی منظوری دے دی ہے۔

جاوید اقبال نے کہا کہ نیب نے بڑی مچھلیوں کے خلاف اربوں روپے کے کرپشن ریفرنسز دائر کیے ، اس وقت احتساب عدالتوں میں 1300 ارب روپے مالیت کے 1273 کرپشن ریفرنسز زیر سماعت ہیں ، چینی، آٹا، منی لانڈرنگ کیسز کو منطقی انجام تک پہنچانا نیب کی اولین ترجیح ہے۔

چیئرمین نیب جاوید اقبال نے کہا کہ جعلی اکاؤنٹس اور اختیارات کے ناجائز استعمال کیسز بھی جلد نمٹائے جارہے ہیں ، آمدن سے زائد اثاثے، غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیز کو منطقی انجام تک پہنچانا بھی نیب کی اولین ترجیح ہے۔

The post بیورو کریسی ملک کی ترقی میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتی ہے، چیئرمین نیب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email