ناقص خوراک کی تیاری اور ترسیل کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں

ملتان میں ناقص خوراک کی تیاری اور ترسیل کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں جاری ہے۔

تفصیلات کے مطابق  ڈی جی فوڈ اتھارٹی رفاقت علی نسوآنہ کا کہنا ہے کہ  کارروائیاں شیر شاہ روڈ، محلہ عثمان اور سنٹرل جیل کے قریب کی گئیں جبکہ خوراک کی تیاری میں نیل، کھلے اجزاء کی ملاوٹ پر لوکل سنیکس یونٹ کو 25 ہزار روپے جرمانہ کیا گیا۔

ڈی جی فوڈ اتھارٹی کا کہنا تھا کہ بیکری مصنوعات کو کھلے فرش پر سٹور کرنے پر سویٹس یونٹ کو 18 ہزار روپے جرمانہ کیا جبکہ پاپڑ کی تیاری میں ملاوٹی مرچیں، کھلے رنگ کے استعمال پر 15 ہزار روپے جرمانہ عائد کیا گیا۔

The post ناقص خوراک کی تیاری اور ترسیل کیخلاف پنجاب فوڈ اتھارٹی کی کاروائیاں appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email