طوفانی ہواؤں کے دوران ہوائی جہاز کی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل

دنیا بھر میں اکثر اوقات ایسے واقعات رونما ہوتے ہیں جو کہ دل دہلانے والے ہوتے ہیں۔

اس طرح کے واقعات زیادہ تر ہوائی جہاز یا پانی کے جہاز کے ساتھ پیش آتے ہیں جو انسانی جان کے ساتھ ساتھ انسانی آنکھ کے لئے دل دہلا دینے والا منظر ہوتا ہے۔

حال میں سوشل میڈیا پر ایک جہاز کی ایمرجنسی لینڈنگ کی ویڈیو تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس نے صارفین پر ایک سکتہ طاری کردیا ہے۔

وائرل ہونے والی اس ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ  ایئرپورٹ پر طوفانی ہوائیٰں چل رہی ہیں ایسے میں پائلٹ کو برسٹل ایئرپورٹ پر طیارہ لینڈ کرنا ہے جس میں اسے مشکلات کا بھی سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پائلٹ نے خطرناک موسم کے باوجود طیارے کی باحفاظت لینڈنگ کی۔

خطرناک موسم میں طیارے کو لینڈنگ کرنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے، طیارے میں موجود مسافر بھی خوفزدہ ہوگئے۔

The post طوفانی ہواؤں کے دوران ہوائی جہاز کی لینڈنگ کی ویڈیو وائرل appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email