نیویارک کی مالی مشکلات کے تدارک کیلئے اقدامات کی سمری منظور

روزویلٹ ہوٹل نیویارک کی مالی مشکلات کے تدارک کیلئے اقدامات کی سمری منظورکردی گئ۔

تفصیلات کے مطابق وزیر خزانہ شوکت ترین کی زیر صدارت کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی اجلاس ہوا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان روزویلٹ ہوٹل کی مالی مشکلات کے حل کیلئے 1 کروڑ ڈالر فراہم کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ای سی سی نے الیکشن کمیشن کیلئے 21 کروڑ 50 لاکھ روپے کی گرانٹ کی منظوری دیدی جبکہ الیکشن کمیشن کو بلدیاتی اور کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے رقم جاری کی جائے گی۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ وزارت صحت کیلئے ویکسین اور دیگر طبی آلات کی خریداری کیلئے 30 کروڑ ڈالر کی ضمنی گرانٹ منظور کردی گی۔

واضح رہے ای سی سی کے اجلاس میں وفاقی وزراء، مشیروں اور معاونین سمیت اعلی حکام نے شرکت کی۔

The post نیویارک کی مالی مشکلات کے تدارک کیلئے اقدامات کی سمری منظور appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email