فری فائر نے گنیز بک میں اپنا نام درج کروادیا

موبائل گیم فری فائر نے گنیز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں اپنا نام درج کروادیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اس گیم کو بنانے والی کمپنی گرینا نے لاس ویگاس کی ریزورٹ بلڈنگ پر گیم چلایا۔

مذکورہ اسکرین گیم کے چار سال مکمل ہونے کی خوشی میں سالگرہ مناتے ہوئے لگائی گئی ہے،گرینا فری فائر نے لاس ویکاس کے ٹروپیکانا ہوٹل کلب ٹاور پر 46 ہزار 733 مربع فٹ کی اسکرین نصب کی تھی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل گیمر کمپنیز کی جانب سے گیم دکھانے کے لئے اسکرین بنانے کا ریکارڈ 19 ہزار 90 مربع فٹ کی اسکرین کا تھا جو ایکس باکس اور ڈیسٹنی 2: بیانڈ لائٹ نے دسمبر 2020 میں بنایا تھا۔

اس اسکرین کے لئے 16 لاکھ بلب استعمال کیے گئے تھے۔

The post فری فائر نے گنیز بک میں اپنا نام درج کروادیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email