دیپال پور میں کٹا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا

دیپال پور میں کٹا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق یہ واقعہ پنجاب کے شہر دیپال پور میں پیش آیا جہاں ایک کٹا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ تین چور حویلی لکھا روڈ بہاول داس کے قریب گاڑی میں کٹا ڈال کر فرار ہو رہے تھے جس پر انہوں نے اہل دیہہ کو آتے دیکھ کر گاڑی دوڑانے کی کوشش کی پر ان کی گاڑی بے قابو ہو کر موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔

ذرائع کے مطابق مقامی لوگوں نے پیچھا کرتے ہوئے ایک کٹا چور کو پکڑ لیا پر دو موقع سے فرار ہو گئے۔

ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ مقامی لوگوں نے کٹا چور کی خوب درگت بنائی اور بعد میں اسے پولیس کے حوالے کر دیا۔

The post دیپال پور میں کٹا چور عوام کے ہتھے چڑھ گیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email