زید علی نے والد اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی

پاکستانی نژاد کینیڈین یوٹیوبر اور کامیڈین زید علی نے سوشل میڈیا پر مداحوں کے ساتھ اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان اور والد کی ایک ساتھ تصویر شیئر کی ہے۔

سوشل میڈیا ایپلیکیشن انسٹا گرام پر 3 ملین فالوورز رکھنے والے زید علی نے اپنے نوزائیدہ بیٹے ازیان کی دوسری تصویر شیئر کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by ZaidAliT (@zaidalit)

اس تصویر میں زید کے والد کو بھی اپنے پوتے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔

زید علی کی جانب سے یہ خوبصورت تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن میں لکھا گیا ہے کہ 3 نسلیں ایک تصویر میں۔

تصویر میں دیکھا جا سکتا ہے کہ زید کا ننھا سا بیٹا ازیان اپنے دادا کی گود میں موجود ہے جبکہ زید علی اور اُن کے والد ازیان کی جانب خوشی اور بے انتہا محبت سے دیکھ رہے ہیں۔

زید علی نے اپنی انسٹا اسٹوری پر بھی اس تصویر کو شیئر کیا ہے جس میں اُن کا بتانا ہے کہ یہ اُن کی پسندیدہ ترین تصویروں میں سے ایک ہے۔

زید علی کو مداحوں اور فالوورز کی جانب سے اس پوسٹ پر دیکھتے ہی دیکھتے لاکھوں لائیکس اور سیکڑوں دعائیہ کمنٹس موصول ہو گئے ہیں۔

The post زید علی نے والد اور بیٹے کے ہمراہ تصویر شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email