منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی

پاکستان شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ و ماڈل منال خان نے اپنے منگیتر احسن محسن اکرام کو خود کے لئے سکون کا سبب قرار دیا ہے۔

سوشل میڈیا سائٹ انسٹاگرام 7.6 ملین فالوورز رکھنے والی اداکارہ منال خان ہر گُزرتے دن کے ساتھ اپنی نت نئی تصویریں پوسٹ کر کے مداحوں کی تعریفیں سمیٹنے کا کوئی موقع ہاتھ سے نہیں جانے دیتیں۔

اداکارہ اگلے ماہ ستمبر میں احسن محسن اکرام سے شادی کرنے والی ہیں۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Minal Khan (@minalkhan.official)

خوبرو اور باصلاحیت اداکارہ منال خان نے اپنے منگیتر کے ساتھ ایک نئی تصویر شیئر کی ہے جس میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں دیکھا جا سکتا ہے۔

احسن محسن اکرام نے بھی منال خان کی جانب سے سوشل میڈیا پر شیئر کی گئی تصویر کو اپنی انسٹا گرام اسٹوری پر شیئر کیا ہے۔

منال خان نے اپنی اس پوسٹ کے کیپشن میں احسن محسن اکرام کے لئے لکھا ہے کہ میری خوشیوں کا مقام۔

منال خان اور احسن محسن اکرام کی اس تصویر کے کمنٹ باکس میں دیکھا جا سکتا ہے کہ اُن کے مداح سمیت اُن کے شوبز انڈسٹری کے ساتھی فنکار بھی اس جوڑی کو ایک ساتھ دیکھ کر خوش ہیں۔

اس پوسٹ کے کمنٹ باکس میں متعدد اداکاراؤں کی جانب سے منال خان اور احسن محسن اکرام کی جوڑی کی تعریف کرتے ہوئے اِن کی آنے والی زندگی کے لئے دعاؤں اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا ہے۔

The post منال خان نے احسن محسن اکرام کے ساتھ نئی تصویر شیئر کردی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email