متوقع چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے مشاورت کا آغاز کر دیا

متوقع چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے اپنے روڈ میپ کی تکمیل کے لیے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے چیئرمین کا انتخاب تو 13 ستمبر کو ہوگا ، پی سی بی کے چیئرمین کے 13 ستمبر کو ہونے والے انتخاب سے قبل ہی رمیز راجہ نے مشاورت کا آغاز کر دیا ہے ، ان کے پی سی بی کے اعلیٰ عہدیداران سے رابطے ہیں اور انہوں نے اپنے روڈ میپ کو سامنے رکھتے ہوئے اپنی ان پٹ دینا بھی شروع کر دی ہے۔

پی سی بی ذرائع کا کہنا ہے کہ آنے والے دنوں میں جو فیصلے بھی سامنے آئیں گے وہ رمیز راجہ کے روڈ میپ کے مطابق ہی ہوں گے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق رمیز راجہ کو ایک نہیں کئی چیلنجز درپیش ہوں گے اور اس کے لیے انہوں نے وقت کا انتخاب کرنا ہے، ورلڈ کپ کے لیے قومی ٹیم کا انتخاب اور ٹیم مینجمنٹ جس کے طریقہ کار سے وہ بلکل بھی خوش نہیں اس میں تبدیلی ان کا پہلا چیلنج ہے،ٹیم مینجمنٹ یہ سمجھ چکی ہے کہ ان کی تبدیلی ہر صورت میں ہوگی تاہم رمیز راجہ کو ورلڈکپ سے قبل تبدیلی کے چیلنج کا سامنا ہے۔

پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کے فنانشل ماڈل پر عمل درآمد اگلے تین برسوں کیلئے ٹائٹل اسپانسرشپ اور براڈ کاسٹرز کا معاہدہ بڑے چیلنجز میں شمار کیا جا رہا ہے۔

نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر، ڈومیسٹک کرکٹ، اسکول اور کلب کرکٹ کے چیلنجز بھی رمیز راجہ کے منتظر ہیں۔

پاکستان کرکٹ بورڈ کے پہلے فلور میں تبدیلیاں اور اپنی ٹیم کی تشکیل کیلئے رمیز راجہ کو چیلنج کا سامنا ہے۔

The post متوقع چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ رمیز راجہ نے مشاورت کا آغاز کر دیا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email