اداکار احمد علی بٹ نے اہلیہ کی سالگرہ کیسے منائی؟

پاکستان کے معروف اداکار و میزبان احمد علی بٹ نے اہلیہ اور سابق اداکارہ و میزبان فاطمہ خان کے ہمراہ خوبصورت تصویر شیئر کی ہے۔

اداکار نے اہلیہ فاطمہ خان کے لئے اُن کی سالگرہ کے موقع پر محبت بھرا پیغام  شیئر کیا ہے اور مداحوں کو اپنی خوبصورت تصویر دیکھ کر ما شااللّٰہ کہنے کی بھی درخواست کی ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ahmad Ali Butt (@ahmedalibutt)

احمد بٹ نے اہلیہ کی تعریف کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ اُن کی خوشی اور غم کی ساتھی ہیں، وہ فاطمہ خان کو بطور اہلیہ پا کر خود کو خوش قسمت محسوس کرتے ہیں، فاطمہ خان نے اُنہیں اور اُن کے خاندان کو ایک مثبت راہ دکھائی ہے۔

احمد بٹ نے اپنی اہلیہ کو لمبی اور خوشحال زندگی کی دعا دیتے ہوئے مزید لکھا کہ اُن کی اہلیہ اُن کا پیار ہیں اور اُنہیں سالگرہ بہت مبارک ہو۔

احمد نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں مداحوں کو خوشی سے بتایا ہے کہ انہوں نے اپنے بیٹے آذان کے ساتھ مل کر خود اپنے ہاتھوں سے اپنی اہلیہ کے لئے کارڈ بھی بنائے ہیں۔

The post اداکار احمد علی بٹ نے اہلیہ کی سالگرہ کیسے منائی؟ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email