گلگت میں مزید 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق

گلگت بلتستان میں ایک سیاح سمیت مزید 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کی مجموعی تعداد 9906 تک پہنچ گئی ہے، کورونا کے ایکٹیو کیسز کی تعداد 16 سیاح مریضوں سمیت 433 ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق کورونا سے آج 2 سیاحوں سمیت 18 مریض صحتیاب ہوئے ہیں، کورونا وائرس کو 273 سیاحوں، محکمہ تعلیم 929 سمیت مجموعی طور پر 9300 مریض شکست دینے میں کامیاب ہوئے ہیں۔

محکمہ صحت کا کہنا ہے کہ کورونا سے گلگت بلتستان میں اب تک 173 مریض زندگی کی بازی ہار چکے ہیں، گلگت بلتستان میں کورونا کیسز کی  شرح 5.01 فیصد ہے۔

محکمہ صحت کے مطابق گلگت بلتستان میں کورونا وائرس سے صحتیابی کی شرح 93.88 جبکہ اموات کی شرح 1.75 فیصد ہے۔

The post گلگت میں مزید 36 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email