73برسوں سے قوم کا استحصال ہو رہا ہے،سراج الحق

امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے کہا ہے کہ 73 برسوں سے قوم کا استحصال ہو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق امیر جماعت اسلامی سراج الحق  نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ حکومتی پارٹی اور دیگر بڑی اپوزیشن جماعتیں اپنے مفادات کی اسیر ہیں،مفاد پرست طبقہ دہائیوں سے اقتدار کے ایوانوں میں براجمان ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک اور قوم ان کی ترجیحات میں کبھی بھی شامل نہیں رہا،وقت آ گیا ہے  کہ حالات کا دھارا بدلا جائے۔

سراج الحق کا کہنا تھا کہ  سیاسی جماعتوں کو بار بار مشورہ دیا کہ الیکشن ریفارمز کے لیے مذاکرات کریں، جماعت اسلامی نے اصلاحات کا مکمل ڈرافٹ سب کے ساتھ شیئر بھی کیا۔

امیر جماعت اسلامی کا کہنا تھا کہ سامراج کے ایجنٹس نے ملک اور قوم کو ہائی جیک کر رکھا ہے، پی ٹی آئی کی داخلی اور خارجی محاذوں پر پراگرس زیرو ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ قوم آئندہ انتخابات میں بوسیدہ نظام کے سرپرستوں کو مسترد کر دے گی، نوجوان ہمارا ساتھ دیں ہم انھیں مایوس نہیں کریں گے۔

امیر جماعت اسلامی سراج الحق کا مزید کہنا تھا کہ  جماعت اسلامی سوسائٹی کو اسلامی اصولوں پر ڈھالنے کی جدوجہد کر رہی ہے،پاکستان کی تشکیل کا مقصد ایک آئیڈیل اسلامی نظام کا قیام تھا۔

The post 73برسوں سے قوم کا استحصال ہو رہا ہے،سراج الحق appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email