حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب

ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب نے کہا ہے کہ حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کی زیر صدارت کے ایم سی کے محکمہ جاتی سربراہان کا اجلاس ہوا۔

ترجمان حکومت سندھ نے کہا کہ ریونیو جمع کرنے والے تمام محکمے اپنی کارکردگی کو بہتر بنائیں، مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں۔

مرتضیٰ وہاب نے یہ بھی کہا کہ مالی سال کے پہلی سہ ماہی کا ریونیو ہدف تمام محکمے پورا کریں، کے ایم سی کو اپنے پاؤں پر کھڑا کرنے کے لئے محکمہ جاتی سربراہان اسے مالی طور پر مستحکم کریں۔

ترجمان حکومت سندھ کا کہنا تھا کہ کراچی چڑیا گھر کو ایس او پیز کے تحت شہریوں کے لئے کھول دیا گیا ہے، کے ایم سی کے 14 کرکٹ گراؤنڈ آباد کئے جائیں تاکہ باصلاحیت نوجوانوں کو کھیلنے کے مواقع میسر آئیں۔

مرتضیٰ وہاب کا یہ بھی کہنا تھا کہ سب کا مقصد اس شہر کی تعمیر و ترقی اور شہریوں کی خدمت ہونی چاہیے، حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی۔

ترجمان حکومت سندھ و مشیر قانون مرتضیٰ وہاب کا مزید کہنا تھا کہ باغ ابن قاسم، سفاری پارک اور دیگر کے ایم سی کے پارکوں کو تفریح و طبع کی جدید سہولتوں سے آراستہ کریں گے اور کے ایم سی کی تمام زمینوں کو قبضہ مافیا سے خالی کرائیں گے۔

The post حکومت سندھ سے جو مدد درکار ہوگی وہ کے ایم سی کو فراہم کی جائے گی، مرتضیٰ وہاب appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email