عارف علوی کا بابر اعوان سے  رابطہ ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت

صدر پاکستان ڈاکٹر عارف علوی کا مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان سے  ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں چوتھے پارلیمانی سال کے آغاز اور پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت کی گئی جبکہ صدر مملکت کے پارلیمنٹ سے خطاب پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

اس موقع پر مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے کہا کہ عوامی مفاد کی قانون سازی کا عمل موثر انداز میں جاری رکھیں گے۔

ڈاکٹر بابر اعوان نے یہ بھی کہا کہ وزیراعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق پارلیمان کے کردار کو مزید مضبوط بنایا جائیگا۔

مشیر پارلیمانی امور ڈاکٹر بابر اعوان نے مزید کہا کہ انتخابی اصلاحات ایسے متعلق قانون سازی کا عمل تیز کیا گیا ہے، پارلیمان میں موجود تمام اسٹیک ہولڈرز سے مشاورت کے ذریعے جلد قانون سازی کا عمل مکمل کریں گے۔

ٹیلیفونک رابطے  کے دوران صدر مملکت نے قانون سازی کے عمل میں ڈاکٹر بابر اعوان کے کردار کو بھی سراہا اور کہا کہ 3 پارلیمانی سالوں میں تاریخ ساز قانون سازی کی گئی ہے۔

The post عارف علوی کا بابر اعوان سے  رابطہ ، پارلیمنٹ کے مشترکہ اجلاس پر مشاورت appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email