بلاول بھٹو کے بیانیہ سے سلطنت نیازیہ کانپ رہی ہے، پلوشہ خان

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماء پلوشہ خان نے کہا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے سلطنت نیازیہ کانپ رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماء پلوشہ خان نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ عمران خان کے ڈیڑہ درجن ترجمانوں کی حیثیت مینڈنکوں کی طرح ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماء نے کہا کہ لاہور میں ڈاکٹروں پر کیمیکل اسپرے نازی سوچ کی عکاسی ہے۔

پلوشہ خان نے یہ بھی کہا کہ نالائق وزیراعظم کے احمق ترجمانوں کو حکومتی کارکردگی بتانے کیلئے کچھ نہیں ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماء کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو زرداری کے بیانیہ سے سلطنت نیازیہ کانپ رہی ہے۔

پلوشہ خان کا یہ بھی کہنا تھا کہ خیرات اور صدقات پر پلنے والے کو وزیراعظم بنایا جائے تو ملک کا یہی حال ہوتا ہے۔

پاکستان پیپلز پارٹی (پی پی پی) کی رہنماء پلوشہ خان کا مزید کہنا تھا کہ سلطنت نیازیہ وفاق، پنجاب اور پختونخوا کے وسائل لوٹ رہی ہے۔

The post بلاول بھٹو کے بیانیہ سے سلطنت نیازیہ کانپ رہی ہے، پلوشہ خان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email