وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کی سید فخر امام سے ملاقات

وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر سردار عبدالقیوم خان نیازی کی وفاقی وزیر برائے  نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ سید فخر امام سے ملاقات ہوئی ہے۔

وفاقی وزیر برائے  نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسر چ سید فخر امام کا کہنا تھا کہ آزاد جموں وکشمیر  میں ذرعی ریفارمز سے معیشت کو فروغ ملے گا  اور برآمدات کا فروغ ملکی معیشت کیلئے ضروری ہے اوراس حوالے سے زرعی شعبہ کا کردار اہم ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کہ  فی ایکڑ پیداوار میں کمی کی وجہ ماضی میں تحقیق کے شعبہ کو نظرانداز کرنا ہے۔

دوسری جانب سردار عبدالقیوم خان نیازی نے کہا کہ اگریکلچر پالیسی وفاقی وزارت برائے  نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ساتھ مل کر بنائی جائے گی۔

 

The post وزیر اعظم آزاد جموں وکشمیر کی سید فخر امام سے ملاقات appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email