پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے،عثمان بزدار

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا ہے کہ  پی ڈی ایم کا غیر فطری اتحاد مکافات عمل کا شکار ہو کر بکھر چکا ہے،11 جماعتوں پر مشتمل غیر فطری اتحاد 11 ماہ بھی نہیں چل سکا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ کراچی کا ناکام جلسہ اتحاد کے لئے نوشتہ دیوار ہے، پی ڈی ایم کی قسمت میں رونا ہی لکھا ہوا ہے او ر یہ آئندہ بھی روتے رہیں گے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ بدقسمتی سے یہ پی ڈی ایم عقل کے ساتھ بصیرت سے بھی عاری ہیں، اس مفاد پسند ٹولے کو عوام کی کوئی پرواہ نہیں ہے۔

The post پی ڈی ایم کو اپنے منفی رویے پر نظر ثانی کرنی چاہیئے،عثمان بزدار appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email