اب ہم عمران خان کو بتائیں گے کہ لانگ مارچ کیا ہوتا ہے، عظمیٰ بخاری

مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ اب ہم عمران خان کو بتائیں گے دھرنا   اور لانگ مارچ کیا ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ(ن) پنجاب کی ترجمان عظمیٰ بخاری نے فیاض الحسن چوہان کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ چوہان صاحب ہمیں معلوم تھا آپ کو اب مروڑ اٹھیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ پی ڈی ایم کے جلسے میں نوازشریف اور شہباز شریف کی تقریروں سے اسلام آباد میں ہلچل مچی ہوئی ہے ، شہبازشریف نے جیسے ہی لانگ مارچ کا اعلان کیا عمران خان اور اس کے حواریوں کو پسو پڑ گئے۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ڈی ایم کا لانگ مارچ ملکی تاریخ کا سب سے بڑا اسلام آباد کی جانب مارچ ہوگا، عمران خان  لاکھوں لوگوں کے لانگ مارچ کے لیے حسب وعدہ کنٹینر اور بریانی تیار رکھیں۔

انہوں نے کہا کہ اب کی بار مولانا فضل الرحمن اور نوازشریف کی قیادت میں لانگ مارچ بھی ہوگا اور کٹھ پتلی کو بھی بھگائیں گے، ہم بار بار کہتے ہیں عمران خان آخر میں اکیلے ہونگے اور سب پیراشوٹرز فرار ہوجائیں گے۔

The post اب ہم عمران خان کو بتائیں گے کہ لانگ مارچ کیا ہوتا ہے، عظمیٰ بخاری appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email