ہم تعلیمی اداروں کے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سید سردار شاہ

وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کہا ہے کہ ہم تعلیمی اداروں کے مسائل  کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سید سردار شاہ نے کرلی کے علاقے مین نجی اسکول کا دورہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج اسکول کالجز کھلنے کا پہلا دن ہے،  ہر تعلیمی اداروں میں 80 فیصد ویکسینیٹڈ اسٹاف ہونا لازمی ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ ہم آج تمام اداروں کے دورے کر رہے ہیں  اور ان میں درپیش مسائل دیکھ رہے ہیں،ہم تعلیمی اداروں کے مسائل دیکھ رہے ہیں  اور انہیں جلد حل کرنے کی کوشش کرنے رہے ہیں۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم تعلیمی اداروں میں انتظامیہ کی غفلت جس کی بھی ہوگی اسکو برداشت نہیں کرینگے۔

The post ہم تعلیمی اداروں کے مسائل کو جلد حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، سید سردار شاہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email