کراچی کی 42.77 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی

شہر قائد  کی 42.77 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں تاحال کورونا ویکسین کی  59 لاکھ  18 ہزار 605 ڈوز لگائی جاچکی ہیں جن میں 45   لاکھ 63 ہزار 8 سو 90 افراد کو کورونا کی پہلی ڈوز جبکہ 15 لاکھ افراد کو دوسری ڈوز لگ چکی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ویکسینیشن میں ضلع جنوبی سب سے آگے ہے جبکہ ضلع شرقی دوسرے نمبر پر ہے۔

واضح رہے کہ سندھ بھر میں 32 فیصد لوگوں کو ویکسین لگائی جاچکی ہے۔

 

 

 

 

The post کراچی کی 42.77 فیصد آبادی کو کورونا ویکسین لگا دی گئی appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email