اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں، میاں طارق جاوید

اوورسیز پاکستان کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق اوورسیز پاکستان کے چیئرمین میاں طارق جاوید نے احتجاجی مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ  اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ کا حق دیا جائے، اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پارلیمنٹ اور صوبائی اسمبلیوں میں نشستیں دی جائیں، الیکشن کمیشن اوورسیز پاکستانیوں کو ووٹ لے حق کیلئے میکنزم بنائے، اوورسیز پاکستانیوں کو 2023 کے انتخابات میں ووٹ کا حق دیا جائے، اگر ہمیں ووٹ کا حق نہ دیا گیا تو ہر ادارے کے باہر احتجاج کریں گے۔

انھوں نےمزید کہا ہے کہ روشن ڈیجیٹل اکائونٹس میں اوورسیز پاکستانیوں نے 14 ارب ڈالر جمع کرائے ہیں، اسمبلیوں میں اقلیتوں اور خواتین کی مخصوص نشستیں ہیں، اوورسیز پاکستانیوں کیلئے بھی اسمبلیوں میں نشستیں مخصوص کی جائیں۔

The post اوورسیز پاکستانی ہر ماہ خطیر رقم پاکستان بھجواتے ہیں، میاں طارق جاوید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email