موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، شہبازشریف

پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر اور قائد حزب اختلاف شہباز شریف نے مزار قائد پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ  قائد ابدی نیند سورہے ہیں، ان کی جدوجہدکی وجہ سے اللہ نے ہمیں پاکستان عطا فرمایا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ قائد اعظم کی جہدوجہد اور قربانیوں سے ہی ہمیں پاکستان جیسا انعام ملا ہے،ہم پاکستان میں قانون کی حکمرانی کریں گے، ہر ایک کو اس کی محنت کا صلہ دینگے، ہم نے قائد کے فرمودات کو فراموش کر دیا ہے،ہم نے ایسی رویش اختیار کی جس سے قائد کا پاکستان دو لخت ہوا ہے۔

انھوں نے مزید کہا ہے کہ ہم امانت اور محنت سے اپنا کھوتا ہوا مقام حاصل کرسکتے ہیں،ہم اللہ تعالی کا جتنا بھی شکر ادا کریں کم ہےکہ اس نے ہمیں پاکستان جیسی عظیم نعمت سے نوازہ ہے۔

The post موجودہ حکومت نالائق اور نااہل ہے، شہبازشریف appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email