ملک بھر کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا

ملک بھر کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ اسلام آباد میں آج  زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 31 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کا امکان ہے،پنجاب کے بیشتر اضلاع میں مطلع جزوی ابر آلود رہنے کے ساتھ خطہ پوٹھوہار، نارووال، سیالکوٹ ،حا فظ آباد، منڈی بہاؤالدین ، گجرات ، گوجرانوالہ ، لاہور، اوکاڑہ، فیصل آباد، میانوالی، خوشاب ، سرگودھا ، ساہیوال، ڈی جی خان، لیہ ، بھکر، ملتان ، خانیوال اور بہاولنگر میں تیز ہواؤں اورگرج چمک کےساتھ بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ سندھ کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور  شدید حبس  رہے گا، بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں موسم گرم اور خشک رہے گا

محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ خضدار، لسبیلہ ، ژوب، بارکھان ، موسی خیل ، کوہلو، لورالائی، زیارت اور گرد ونواح میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کا امکان ہے، گلگت بلتستان اور کشمیرمیں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ تیز ہوا ؤں اور گرج چمک کےساتھ بارش جبکہ کشمیر میں چندمقامات پر موسلادھاربارش کا امکان ہے۔

The post ملک بھر کے بیشتر شہروں میں آج موسم گرم اور مرطوب رہے گا appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email