سندھ میں 22 افراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے

سندھ میں مزید 22 افراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں کرونا کی چوتھی لہر سے گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں مثبت کیسز کی شرح 10.2 فیصد رپورٹ  ہوئی ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ گزشتہ چوبیس گھنٹوں میں 1 ہزار 162 کیسز رپورٹ ہوئے جبکہ 161 کیسز کا تعلق کراچی سے ہے۔

محکمہ صحت سندھ کا کہنا ہے کہ سندھ میں 22 فراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے جن میں سے 20 کا تعلق کراچی سے تھا ۔

محکمہ صحت سندھ کا مزید کہنا ہے کہ 871 مریضوں  کی حالت تشویشناک ہے جبکہ 79 مریض وینٹیلیٹر پر زیر علاج ہیں۔

The post سندھ میں 22 افراد کرونا کے سبب جان کی بازی ہار گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email