شہباز شریف کی حکومت میں آنے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی، فیاض الحسن چوہان

وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ شہباز شریف کی حکومت میں آنے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیر جیل خانہ جات و ترجمان حکومت پنجاب فیاض الحسن چوہان نے پی ڈی ایم جلسے اور شہباز شریف کے بیانات پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ڈیڑھ سال سے پی ڈی ایم کی بڑھکیں سن سن کر عوام کے کان پک چکے ہیں، یہی بڑھکیں پہلے بلاول زرداری اور بیگم صفدر اعوان مارتے تھے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوام اب باشعور ہو چکی ہے، شہباز شریف کی حکومت میں آنے  کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی، اپنی ہی سیٹ نہ جیت سکنے والے مولانا فضل الرحمان پی ڈی ایم کی قیادت کر رہے ہیں، حقیقت یہ ہے کہ سیاسی بے روزگار مولانا فضل الرحمان کے پاس پیسے ختم ہو چکے ہیں، اب مولانا پی ڈی ایم اور ن لیگ سے پیسے اینٹھنے کے چکر میں احتجاج کی کال دے رہے ہیں۔

انھوں نے کہا ہے کہ مولانا فضل الرحمان کو جان لینا چاہیے  کہ شہباز شریف پچ کے دونوں طرف کھیلتے ہیں، حکومت نے اپوزیشن کے شور شرابے کے باوجود تین سال کامیابی و کامرانی سے مکمل کیے ہیں،  اور اب بھی اپوزیشن کی گیدڑ بھپکیوں سے حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ہے۔

The post شہباز شریف کی حکومت میں آنے کی خواہش صرف خواہش ہی رہے گی، فیاض الحسن چوہان appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email