صوبہ سندھ میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے

صوبہ سندھ میں 45 روز بعد آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سندھ کے تمام  اسکول اور کالجز سمیت جامعات میں تدریسی عمل آج سے بحال کرنے کی اجازت  دے دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  اساتذہ  اور عملے کی ویکسینیشن کا عمل مکمل کرنے والے تعلیمی اداروں کو کھولنے کی اجازت دی گئی ہے۔

اسکولوں میں 50 فیصد حاضری کے ساتھ تدریسی عمل جاری رکھنے کے احکامات جاری کیے گئے ہیں اور تعلیمی اداروں کے سربراہان کو ایس او پیز پر سختی سے عملدرآمد کرنے کی تاقید بھی کی گئی ہے۔

واضح رہے کہ رواں سال 242 دنوں میں سے صرف ایک سو 29 روز تعلیمی عمل بحال رہ سکا ہے۔

 

 

The post صوبہ سندھ میں آج سے تعلیمی ادارے کھل گئے appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email