لیاقت آباد میں فاٸرنگ، رینجرز اہلکار شہید

کراچی کے علاقے لیاقت آباد میں فرنیچر مارکیٹ کے مقام پر فائرنگ ہوئی جس کے نتیجے میں رینجرز اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مقتول رینجرز اہلکار سادہ لباس میں ملبوث تھا، واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت پر پیش آیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق مقتول رینجرز اہلکار کراچی میں ہی تعینات تھا، مقتول رینجرز اہلکار کے پاس بھی پستول موجود تھا، ممکنہ طور پر واقعہ ڈکیتی کے دوران مزاحمت کا نتیجہ ہوسکتا ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق شہید رینجرز اہلکار پہلے حیدرآباد میں بھی تعینات رہا، مقتول کا آبائی تعلق چکوال سے تھا۔

The post لیاقت آباد میں فاٸرنگ، رینجرز اہلکار شہید appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email