پاکستان بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

ترجمان دفتر خارجہ  نے کہا کہ پاکستان بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے بے بنیاد الزامات کو مسترد کردیا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ ہم بھارتی وزیر داخلہ راج ناتھ سنگھ کے پاکستان پر دہشت گردی سے متعلق الزامات کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان نے بین الاقوامی برادری کے ساتھ بھارت کی ریاستی سرپرستی میں دہشت گردی اور پاکستان کے خلاف تخریب کاری کے ناقابل ثبوت شیئر کیے ہیں۔

 ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت دہشت گردی کو ریاستی پالیسی کے ہتھیار کے طور پر استعمال کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ رواں سال کے دوران بھارت جوہر ٹاون لاہور اور داسو میں چینی اور پاکستانی کارکنوں کے خلاف دہشت گرد حملوں میں ملوث رہا ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ حکمران بی جے پی اور آر ایس ایس کا ایک واضح مسلم مخالف اور اقلیت مخالف ایجنڈا ہے جبکہ بی جے پی حکومت نظریاتی وجوہات اور سیاسی فوائد دونوں کے لئے پاکستان کو جھوٹی پروپیگنڈا مہمات کے لئے نشانہ بناتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ فروری 2019 میں بالاکوٹ میں بھارت کی نام نہاد ” سرجیکل اسٹرائیکس “ اور غلط تصور کیے گئے اندازے، جھوٹ اور دھوکے کے سوا کچھ ثابت نہیں ہوئے۔

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ بھارت پاکستان نے مضبوط انداز میں بھارت کے خلاف جوابی کارروائی کرتے ہوئے خطے میں اسٹریٹجک توازن بحال کیا اور فروری 2021 نے 2003 کے جنگ بندی کے معاہدے کی دوبارہ تصدیق کرتے ہوئے صرف یہ ظاہر کیا کہ پاکستان ایک ذمہ دار ریاست ہے ۔

ترجمان دفتر خارجہ  نے مزید کہا کہ امن کے لئے ہماری خواہش ہے کے باوجود پاکستان کسی بھی جارحانہ بھارتی منصوبے کے خلاف اپنا دفاع کرے گا۔

The post پاکستان بھارت کے غیر ذمہ دارانہ رویے کے باوجود خطے میں امن برقرار رکھنا چاہتا ہے، ترجمان دفتر خارجہ appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email