لاہور میں ڈاکٹرز کے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آرتھرائزڈ پیپر سپرے کا استعمال

لاہور میں ڈاکٹرز کے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آرتھرائزڈ پیپر سپرے کا استعمال کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق کلمہ چوک میں لاہور پولیس نے ڈاکٹرز کے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آرتھرائزڈ پیپر سپرے کا استعمال کیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ مجمع نے بیرئرز کو ہٹاتے ہوئے امتحانی مرکز میں داخلہ کی کوشش کی۔

ترجمان لاہور پولیس کا کہنا تھا کہ مشتعل ہجوم کو پر امن منتشر کرنے کے لیے محدود حد تک پیپر سپرے کا استعمال کیا گیا ہے۔

ترجمان لاہور پولیس کا یہ بھی کہنا تھا کہ پیپر سپرے کے کوئی جانی نقصانات نہیں ہیں اور استعمال کیا جانے والا پیپر سپرے انٹرنیشنل اسٹینڈرڈ کے مطابق ہے۔

ترجمان لاہور پولیس نے کہا کہ بین الاقوامی سطح پر مشتعل ہجوم کو پر امن طریقے سے منتشر کرنے کے لیے مختلف ٹیکنیکس استعمال کی جاتی ہیں۔

ترجمان لاہور پولیس کا مزید کہنا تھا کہ مجمع کو منتشر کرنے کے لیے پولیس قانونی طور پر پیپر سپرے کا استعمال کر سکتی ہے۔

The post لاہور میں ڈاکٹرز کے مشتعل ہجوم کو منتشر کرنے کے لیے آرتھرائزڈ پیپر سپرے کا استعمال appeared first on .

Print Friendly, PDF & Email